گوٹیرس کی طرف سے شمالی اور جنوبی کوریا کو تعاون کی پیشکش

اقوام متحدہ، 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان اعتماد قائم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور امن کی بحالی اور ترک نیوکلیئر اسلحہ کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان ستمبر میں نیویارک میں ہونے والے اجلاس کے لئے تعاون کی پیشکش کی ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے پیر کو کہاکہ سکریٹری جنرل یہ جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ وہ جزیرہ نما کوریا کے پائیدار امن، سلامتی اور مکمل و مصدقہ ترک نیوکلیئر اسلحہ کے لئے ہونے والی میٹنگ میں اپنی سفارتی کوششوں میں کس طرح سے تعاون دے سکتے ہیں؟قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ریمس یونگ -ھو کے آئندہ ماہ ستمبر کے آخری ہفتے میں نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شریک ہونے کی توقع ہے ۔