نیو یارک، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوٹیرس نے فلپائن میں اتوار کو ہوئے پر دہشت گردانہ کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے فلپائن حکومت اور وہاں کے عوام کی خاطر اقوام متحدہ کے تعاون کی بات کہی ہے ۔ مسٹر گوٹیریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے جمعہ کو بیان جاری کرکے کہا ، ’’جنرل سکریٹری نے 27 جنوری کو فلپائن کے سولو صوبے کے جولو میں واقع گرجا گھر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔ انہوں نے حملہ کے متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت مند ہونے کی دعا کی۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے ، ‘‘گوٹیریس نے اقوام متحدہ فلپائن حکومت اور وہاں کے عوام کی دہشت گردی اور انتہاپسند کے خلاف جنگ میں ان کے تعاون کی بات دوہرائی ہے ’’۔ واضح ر ہے کہ اتوار کے روز فلپائن کے جنوب مغربی صوبے سولو میں واقع ایک گرجا گھر میں دو زبردست بم دھماکوں میں کم سے کم 20 افراد مارے گئے تھے ۔ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی۔