نیویارک۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے سعودی عرب کے سینئر صحافی جمال خشوگي کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کو لے کر تشویش کا اظہار کیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ مسٹر گوٹریس نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے صحافیوں کے تحفظ، انصاف اور انسانی حقوق کی حفاظت کی اپیل کی ہے ۔ خیال رہے اس واقعہ میں ترکی کا ماننا ہے کہ ایک سال سے امریکہ میں از خود مہاجرت کی زندگی گزار رہے ‘واشنگٹن پوسٹ’ کے صحافی جمال خشوگی کا قتل ہوا ہے ۔ سعودی شہری مسٹر خشوگی گذشتہ 2 اکتوبر کو ترکی کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ مسٹر خشوگی کے قتل کا الزام سعودی عرب پر لگایاجارہا ہے ۔