گونڈہ ۔5اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں تازہ تشدد بھڑک اُٹھا۔ کل رات مورتی کی وسرجن کے دوران جھڑپ کے باعث جمع ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے پولیس پہنچی تو عوام نے اس پر سنگباری کی ۔اس سلسلہ میں پولیس نے اب تک 16افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ دسہرہ کے بعد مورتیوں کے وسرجن کے دوران نکالے گئے جلوس پر چپل پھینکے جانے کے واقعہ کے بعد تشدد بھڑک اُٹھااور 33افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔