گولی گوڑہ تا کشن باغ کل ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( این ایس ایس ) : ہولی تہوار اور سکھ مت کی جانب سے 2 مارچ کو نکالے جانے والے جلوس کے پیش نظر گولی گوڑہ گردوارہ تا کشن باغ گردوارہ تک دوپہر 2 تا 10 بجے شب کے درمیان ٹریفک تحدیدات عائد رہیں گی ۔ اس راستہ سے آمد و رفت کرنے والی ٹریفک کے رخ کو موڑ دیا جائے گا ۔ ٹریفک تحدیدات جلوس کے موقف پر منحصر رہے گا ۔ تفصیلات کے بموجب جلوس گولی گوڑہ گردوارہ سے برآمد ہو کر براہ شیر ہوٹل ، محبوب گنج ، ایس اے بازار مسجد ، بیگم بازار چھتری ، جمعرات بازار ، پرانا پل ، بہادر پورہ پولیس اسٹیشن ، بہادر پورہ چوراہا اور کشن باغ راستے پر ٹریفک تحدیدات عائد رہیں گی ۔ مسافروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ سٹی ٹریفک پولیس سے بھر پور تعاون کریں ۔۔