کولکتہ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ٹکٹ پر مغربی بنگال کے لوک سبھا حلقہ سیرم پورہ سے انتخاب لڑنے والے موسیقار بھپی لہری نے جنہیں گولڈن میان بھی کہا تھا ہے الیکشن کمیشن میں داخل کردہ اپنے حلفامہ میں اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے اس کے مطابق ان کی بیوی کے پاس ان سے زیادہ سونا ہے ۔ ہمیشہ سونے کے زیورات پہننے والے بھپی لہری کی بیوی سب سے زیادہ زیور رکھتی ہے۔ان کی جائیداد کی لاگت 12 کروڑ ہے جبکہ ان کے پاس بی ایم ڈبلیو اور آدی کے بشمول پانچ کاریں ہیں۔ ڈسکو کنگ کے نام سے مشہور بھپی لہری کی بیوی چترانی کے پاس 967 گرام سونے کے زیوارت ہے جن کی لاگت 20 لاکھ 74 ہزار 830 ہے ۔