لکھنؤ ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) احتجاج کرنے والے گوشت کے تاجروں اور برآمد کنندوں کے نمائندوں کے ایک وفد نے آج چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کے چوتھے دن ملاقات کی۔ یہ ہڑتال غیرقانونی مسلخوں کے خلاف حکومت کے دھاوؤں پر بطور احتجاج کیا جارہا ہے۔ تاہم تعطل کے ختم ہونے کے فوری طور پر کوئی آثار ظاہر نہیں ہوئے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوشت کے تاجروں کے نمائندوں نے کہا کہ ہڑتال مسئلہ کی یکسوئی تک جاری رہے گی۔ ریاستی وزیرصحت سدھارتھ ناتھ سنگھ بھی مذاکرات کے وقت موجود تھے۔ مبینہ طور پر چیف منسٹر نے ٹھوس تیقن دیا۔