گوشت کھائیں مگر اعتدال کے ساتھ

عید الا ضحی اللہ کی ایسی نعمت ہے کہ جس کی وجہ سے غریب سے غریب کو بھی بہت سارا گوشت کھانے کو مل ہی جا تا ہے جو سال کے باقی دنوں میں بہت کم ہی ملتا ہے ایسے میں بسیارخوری سے بچا جائے اور اعتدال سے کام لیا جا ئے تو یہی گوشت کھانے سے جسم کی بہت ساری ضرورتیں پوری ہوجاتی ہیں۔لیکن عید الاضحی ہو بہت سارا قربانی کا گوشت ہو اوریہ دستیاب بھی سب کو ہو تو بسیارخوری سے بچنا مشکل ہو جا تا ہے ۔ ڈاکٹرزکہتے ہیں کہ احتیاط سے کام لیا جا ئے تو صحت ٹھیک رہے گی لیکن اس کا کیا کیا جا ئے کہ شہری کہتے ہیں کہ وہ تو گوشت کھائیں گے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بسیارخوری سے اگر ہاتھ نہ رکتے ہوں تب بھی کم ازکم اس بات کا پورا خیال رکھا جا ئے کہ گوشت کو پوری طرح ضرور پکایا جا ئے جس سے بہت ساری بیماریوں کا امکان ختم ہو جا تا ہے۔