بنگلورو 23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کو 15 ستمبر 2017 ء کو گولی مار کر ہلاک کردیئے جانے کے 10 دن بعد مہاراشٹرا میں ستارا سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ سدھانوا گونڈھلکر نے مبینہ طور پر بنگلور کا دورہ کیا اور قتل میں استعمال کردہ 7.65 ایم ایم کی دیسی ساختہ پستول کو حاصل کرلیا۔ یہ پستول قتل میں ملوث ایک ملزم ایچ ایل سریش سے حاصل کیا گیا جس نے مبینہ طور پر اِس ملزم کو پناہ دیکر کرایے کے گھر میں رکھا تھا۔ مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور سی بی آئی نے گزشتہ ہفتے جن افراد کو گرفتار کیا ہے اُن میں سے ایک گونڈھلکر بھی ہے۔ کرناٹک اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کی انٹلیجنس رپورٹ کی بنیاد پر یہ گرفتاری عمل میں آئی۔