گورکھپور میں سب انسپکٹر نے گولی مارکر خودکشی کی

گورکھپور27اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں گورکھپور کے کھورابار علاقے میں ایک پولیس سب انسپکٹر نے اتوار کے روز اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مارلی جس سے اس کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دیوریا کا رہنے والاسب انسپکٹر وکاس سنگھ سدھارتھ نگر ضلع میں تعینات تھا اور گورکھپور وی میں آئی پی ڈیوٹی میں آیا ہوا تھا۔ ان کا کنبہ بھی گورکھپور میں ہی رہتا ہے ۔ ڈیوٹی کے بعد وکاس اپنے بچوں کے پاس گیا ہوا تھا۔ شام تقریباً ساڑھے چھ بجے اس نے اپنی سروس ریوالور سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔انہوں نے بتایا کہ وکاس 2013 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ فوری طور پر خودکشی کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔