لکھنو ۔10 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا نشستوں گورکھپور اور پھولپور کے لئے ضمنی چناؤ میں کل اتوار کو رائے دہی منعقد ہوگی ۔ گورکھپور چیف منسٹر اُترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے ۔ مایاوتی زیرقیادت بی ایس پی کی سماج وادی پارٹی کو تائید کے پیش نظر اس انتخابی مقابلے میں خاصی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے ، کیونکہ کانگریس بھی بی ایس پی ۔ ایس پی اتحاد میں شامل ہوگئی ہے ۔ اس ضمنی انتخاب کا نتیجہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ بی ایس پی کو کامیابی کی صورت میں یوپی میں 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کیلئے سخت اپوزیشن کا وجود یقینی ہوجائے گا ۔ گورکھپور سے 10 امیدوار جبکہ پھولپور سے 22 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔