واشنگٹن۔5ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صوبہ البامہ اور مسی سپی کی سرحد کے مغرب میں گورڈن طوفان کی وجہ سے زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔امریکی نیشنل ھریکین سینٹر (این ایچ سی) نے بتایا کہ گورڈن ملک کے اندرونی حصوں کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ چہارشنبہ کو اس کے مزید خوفناک شکل اختیار کر لینے کا امکان ہے ۔میامی کے محکمہ موسمیات کے مطابق، گورڈن البامہ صوبے کے خلیجی ساحل پر واقع موبائل پورٹ سے 55 کلومیٹر جنوب مغرب سے ابھرا۔ اس سے البامہ میں 112 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔گورڈن کے اثر سے مغربی فلوریڈا ،پین پینڈل، جنوب مغربی البامہ، جنوبی اور وسطی مسی سپی، شمال مشرقی لوسیانا اور جنوبی آرکنساس میں چار سے 8 انچ بارش ہونے کا مکان ہے ۔