حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن حسینی علم ڈاکٹر پی رینوکا کی اطلاع کے مطابق کالج ہذا میں باٹنی ، کیمسٹری ، فزیکس ، میاتھس اور کمپیوٹر سائنس مضامین میں لکچرر ( پارٹ ٹائم یا گیسٹ فیکلٹی ) کی جائیدادوں کے لیے پی جی امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ امیدوار نیٹ ، سیٹ یا پی ایچ ڈی ہوں تو قابل ترجیح رہیں گے ۔ اہل امیدوار 12 اگست تک کالج میں صبح 9 تا شام 3 بجے درخواست داخل کرسکتے ہیں یا پھر فون نمبر 24522052 پر ربط کریں ۔۔