مزید کئی ہاسپٹلس پروفیسرس سے محروم، کنٹراکٹ کی بنیاد پر تقرات کی مساعی
حیدرآباد ۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی محکمہ میڈیکل ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ حدود میں پائے جانے والے گورنمنٹ ٹیچنگ ہاسپٹلس میں 74 اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات عمل میں لائے گئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ تلنگانہ کے 9 گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں 225 اسسٹنٹ پروفیسرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے کونسلنگ منعقد کی گئی۔ محکمہ صحت و طبابت، ودیاودھان پریشد کے تحت پائے جانے والے ہاسپٹلس میں اب تک سیول سرجنس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو سینیاریٹی کی اساس پر کونسلنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا جن میں 25 اسپیشالیٹیز کیلئے 350 ڈاکٹروں کو کونسلنگ کیلئے مدعو کرنے پر شرکت کئے۔ ذرائع نے مزید بتایا جاتا ہیکہ قدیم دواخانہ عثمانیہ میں 45، گاندھی ہاسپٹل میں 9، ورنگل کاکتیہ میڈیکل کالج میں 28، نظام آباد جی ایچ ایم سی میں 18، سدی پیٹ جی ایچ ایم سی میں 10 اور عادل آباد ریمس میں 7 جائیدادوں کے منجملہ نئے قائم کئے جانے والے نلگنڈہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کیلئے 49 سوریہ پیٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج کیلئے44 اسسٹنٹ پروفیسرس کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں انستیشھیا، اناٹومی، فارنسک میڈیسن، اسپیشالیٹیز کیلئے اہل ڈاکٹروں کی کمی پائی جاتی ہے۔ اس طرح فی الوقت 74 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جانے کے بعد ماباقی مخلوعہ جائیدادوں پر ڈیپوٹیشن یا کنٹراکٹ کے طریقہ کار کے ذریعہ تقررات عمل میں لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہیکہ مذکورہ 741 تقرر کردہ اسسٹنٹ پروفیسرس کے احکامات تقررات جاری کردیئے گئے۔