گورنمنٹ ووکیشنل جونیر کالج نامپلی میں داخلے

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : محمد ایاز علی خاں پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل جونیر کالج بازار گھاٹ نامپلی نے اپنے پریس نوٹ میں بتایا ہے کہ اس کالج میں دس کورس ایسے لڑکے لڑکیوں کے لیے ہیں جنہوں نے ایس ایس سی کامیاب کیا ہو اور یہاں انٹر ووکیشنل روزگار پر مبنی کورسیس ہیں جن کو سیکھنے کے بعد عملی زندگی میں یا تو ملازمت کرسکتے ہیں جس کی بہت مانگ ہے یا پھر خود سے اپنے کاروبار کرسکتے ہیں یا پھر بیرون ملک جاکر اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں ۔ اس سال 92 فیصد نتیجہ آیا ہے لہذا ایس ایس سی کامیاب طلبہ ان کورس کو اختیار کر کے صرف دو سال میں کورس کامیاب کر کے 100 فیصد جاب حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلہ کے لیے 9395554558 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔

گورنمنٹ جونیر کالج عالیہ میں داخلے جاری
حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : گورنمنٹ جونیر کالج عالیہ گن فاونڈری میں داخلے جاری ہیں جہاں پر ایم پی سی ، بی پی سی اور سی ای سی میں کچھ نشستیں باقی ہیں ۔ جس کے لیے داخلے جاری ہیں اور ایچ ای سی تلگو میڈیم میں بھی داخلے جاری ہیں ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے طلباء کے لیے مفت JEE ، NEET ، ایمسٹ کی مفت کوچنگ دی جارہی ہے جس سے طلباء استفادہ کرسکتے ہیں ۔ 30 جون داخلہ کی آخری تاریخ ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23237806 پر ربط کریں ۔۔