حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : پرنسپال گورنمنٹ سٹی جونیر کالج نزد ہائی کورٹ حیدرآباد کے بموجب حکومت تلنگانہ کے جاری کردہ جی او کے تحت سکریٹریٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی اجازت سے دو سالہ مدت کے روزگار سے جڑے ہوئے حسب ذیل ووکیشنل کورسیس میں برائے تعلیمی سال 2014-15 کے لیے کم از کم یس یس سی کامیاب زیادہ تعلیمی قابلیت کی قید نہیں ۔ انٹر و ڈگری کے کامیاب طلبہ و طالبات بھی داخلے کے اہل ہیں ۔ ڈی ٹی ( ڈینٹل ٹیکنیشن ) ڈی ایچ ( ڈینٹل ہائجنسٹ ) میں داخلے دئیے جارہے ہیں جب کہ دو سالہ نرسنگ کورس ایم پی ایچ ڈبلیو ( ملٹی پرپز ہیلت ورکر ) میں صرف لڑکیوں کو داخلے دئیے جارہے ہیں ۔ خواہش مند اولیائے طلبہ و طالبات تعلیمی صداقت نامہ کے اصل اسناد ، ٹی سی ، میمو ، بونافائیڈ کے علاوہ دو عدد پاسپورٹ سائز کلر فوٹوز اور ایک عدد اصل اسناد کے زیراکس سیٹ اور آدھار کارڈ و راشن کارڈ کے زیراکس کے ساتھ تمام کام کے دنوں میں بہ اوقات 12 بجے تا 4-30 بجے شام تک کالج ہذا آکر داخلہ حاصل کرلیں ۔ داخلہ کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔ کالج سے بس پاس کی سہولت ہے اور حکومت کی اسکالر شپ کے لیے بھی بھر پور نمائندگی کی جاتی ہے ۔۔