گورنمنٹ سٹی جونیئر کالج میں پیرا میڈیکل کورسس میں داخلے

حیدرآباد۔ 7؍ستمبر (پریس نوٹ)۔ پرنسپل گورنمنٹ سٹی جونیئر کالج نزد ہائی کورٹ حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق حکومت تلنگانہ کے جاری کردہ جی او کے تحت سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی اجازت سے حسب ذیل کورسس میں برائے تعلیمی سال 2014-15ء کیلئے ایس ایس سی کامیاب لڑکے اور لڑکیوں کو داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ڈی ایچ (ڈینٹل ہائجینسٹ)، ڈی ٹی (ڈینٹل ٹیکنیشن) اور ایم پی ایچ ڈبلیو (ملٹی پرپز ہیلت ورکر) برائے لڑکیاں شامل ہیں۔ خواہشمند طلباء و طالبات بہ عجلت ایس ایس سی کے اصل اسناد، ٹی سی، میمو، بونافائیڈ کے علاوہ ایک عدد زیراکس سیٹ اور آدھار کارڈ و راشن کارڈ کی زیراکس کے ساتھ کالج ہذا آکر داخلہ حاصل کرلیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2014ء مقرر کی گئی ہے۔