گورنمنٹ جونیر کالج نامپلی میں ایمسیٹ اور بمسیٹ کی مفت کوچنگ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( راست ) : یم پشپاوتی پرنسپال ایم اے ایم گورنمنٹ ماڈل گرلز جونیر کالج نامپلی کی اطلاع کے بموجب حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتی طالبات کو پروفیشنل کورس کے انٹرنس یعنی انجینئرنگ ، میڈیسن اور فارمیسی میں اچھے رینک سے کامیاب ہو کر داخلوں میں آسانی کے لیے تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ خواہش مند طالبات و سرپرست صبح 8 تا 12 بجے دن یکم اپریل سے ربط کریں ۔ کلاسیس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا ۔۔