گورنمنٹ جونیر کالج بی جے آر گولکنڈہ میں گیسٹ لکچررس کے تقررات

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ایف اے سی پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج گرلز کی اطلاع کے مطابق بی جے آر اردو اور انگلش میڈیم طالبات کو سیاسیات اور جی ایف سی مضامین پڑھانے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ متعلقہ مضامین میں پی جی میں کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے کم از کم 50 فیصد نشانات سے کامیابی اور جن کا بحیثیت دوسری زبان اردو رہا ہو ۔ درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ امیدوار مکمل اسناد اور ٹیچنگ تجربہ کی سند کے ساتھ کالج پرنسپل سے راست یا پھر 6281055302 پر ربط کریں ۔۔