ادخال درخواست کی 15 مارچ آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : نیشنل سنٹر فار فائر اینڈ سیفٹی انجینئرنگ حیدرآباد کو گورنمنٹ آف انڈیا فائر اینڈ سیفٹی کورسیس میں داخلہ کے لیے انٹر میڈیٹ ، ڈگری ، ڈپلوما انجینئرنگ امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ کورسیس ہیں ۔ سرٹیفیکٹ کورس ان فائر آفیسر ، سرٹیفیکٹ کورس ان سب فائر آفیسر ، پوسٹ ڈپلوما ان انڈسٹریل اینڈ سیفٹی آپریشن پوسٹ ڈپلومہ ان اکوپیشنل سیفٹی ، ہیلت اینڈ انوائرنمنٹ مینجمنٹ سسٹم ، ڈپلوما ان فائر ٹکنالوجی اینڈ انڈسٹریل سیفٹی ، ڈپلوما ان فائر سیفٹی اینڈ انڈسٹریل سیکوریٹی ، ڈپلوما ان انڈسٹریل سیفٹی ، ڈپلوما ان ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ، ڈپلوما ان سنیٹری ہیلت انسپکٹر ۔ ان کورسیس کی کامیاب تکمیل کے بعد امیدواروں کو جابس کے اچھے مواقع حاصل ہوں گے ۔ جیسے سیفٹی آفیسر ، فائر آفیسر ، سیفٹی سپروائزر ، ایچ ایس ای آفیسر ، سیفٹی انجینئر فائر مین ، اس کے علاوہ آئیل اینڈ گیس انڈسٹری ، مائیننگ ، پلانٹیشن اینڈ پریکٹنگ ، تھرمل پاور اسٹیشن ، کنسٹرکشن ، ایرپورٹس ، ایم این سیز وغیرہ میں روزگار کے اچھے مواقع حاصل ہوں گے ۔ اس میں ہندوستان کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی جاب کے اچھے مواقع ہیں ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 مارچ ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ویب سائٹ ncttindia.com پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9701496748 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔