حیدرآباد 15 جون ( این ایس ایس ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن ربر اسٹامپ جیسا رویہ اختیار کئے ہوئیں ہیں سی پی آئی لیڈر کے نارائنا نے مطالبہ کیا کہ نوٹ برائے ووٹ اسکام اور فون ٹیپنگ معاملات میں دونوں چیف منسٹروں این چندرا بابو نائیڈو اور کے چندر شیکھر راؤ کے رول کی تحقیقات کروائی جانی چاہئے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے نارائنا نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں اسپیکر ڈمی بنے ہوئے تھے و تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ہی ریاستوں میں اب بھی وہی صورتحال ہے ۔