حیدرآباد۔29جون ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد ہائیکورٹ نے آج مفاد عامہ کی ایک درخواست کو مسترد کردیا جس میں یہ اپیل کی گئی تھی کہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون کی دفعہ کے تحت گورنر کو خصوصی اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت کی جائے ۔ تلنگانہ میں مقیم آندھرائی شہریوں کی تنظیم کے سربراہ رگھو ویر ا ریڈی نے یہ درخواست پیش کی تھی۔ جس کی سماعت کے دوران ڈیویژن بنچ نے ہائیکورٹ رجسٹری کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراض کو مسترد کرنے سے انکار کردیا۔ رجسٹری کی فہرست میں درخواست کو اس لئے شامل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ فریق کی حیثیت سے شمولیت کے سوال پر گورنر کو دستوری استثنیٰ حاصل ہے ۔دفعہ 8دونوں ریاستوں کے چیف منسٹرس کے چندر شیکھرراؤ اور این چندرا بابو نائیڈو کے درمیان شدید اختلافات کاسبب بن چکی ہے۔