حیدرآباد ۔ یکم جون ( این ایس ایس ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے 2جون کو یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر اس نئی ریاست کے عوام کو دلی مبارکباد دی ہے ۔ گورنر نے اپنے پیام مبارکباد میں کہا کہ ہندوستان کی29ریاست تلنگانہ کے قیام کے عظیم موقع پر اس ریاست کے عوام کے ساتھ رہتے ہوئے انہیں بے پناہ خوش ہے ۔