سنگاریڈی 2 جنوری ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کیلئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کی ستائش کریں سینئر کانگریس لیڈر کومٹی ریڈی وینکٹ ریڈی نے الزام عائد کیا کہ گورنر کیلئے یہ مناسب نہیں ہے ۔ انہو ںنے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی 2019 میں اقتدار پر آنے کے بعد نظام شوگر فیکٹری کو چلائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے ان کو پورا نہیں کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر یہ وعدہ فراموش کرچکے ہیں کہ اگر ان کی پارٹی کو اقتدار حاصل ہوگیا تو نظام شوگر فیکٹری کو بحال کردیا جائیگا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ وہ اور پارٹی کے دیگر قائدین کانگریس کو مستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کی وجہ سے جو مسائل ہیں انہیں اجاگر کرنے یوتھ کانگریس کی جانب سے مرحلہ وار انداز میں مختلف پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ کانگریس کی جانب سے 16 اور 17 جنوری کو گاووں میں رچہ بنڈہ پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔