گورنر کی جانب سے اُگادی کی مبارکباد

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن نے دونوں تلگو ریاستوں کے عوام کو اُگادی کی مبارکباد دی۔ اُنھوں نے اپنے پیام میں کہاکہ تلگو سال نو کے آغاز پر وہ نہ صرف دو ریاستوں بلکہ دنیا بھر میں پھیلے تلگو عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اُگادی خوشیوں کا تہوار ہے اورتوقع ہے کہ یہ نیا سال بہتر مستقبل کا ضامن ہوگا۔