حیدرآباد ۔ 30مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) انتہائی اہم ترین شخصیات ( وی وی آئی پیز) کیلئے کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات میں ہونے والی غفلت و لاپرواہی کا ایک واقعہ آج اس وقت منظر عام پر آیا جب ایرانڈیا کا طیارہ پرواز کے بعد آدھے راستہ سے دوبارہ ایئرپورٹ واپس ہوا ‘ جب اس بات کا پتہ چلا کہ ایک مسافر کا سامان چھوٹ گیا ہے ۔ اس طیارہ میں آندھراپردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن بھی سوار تھے ۔ طیارہ کی واپسی کے سبب ان کا قیمی وقت ضائع ہوگیا ۔ ایئرانڈیا نے اس واقعہ کی تحقیقیت کا حکم دیا ہے ۔