حیدرآباد 12 جون ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی مسٹر ٹی وینکٹیشورلو نے کہا کہ گورنر ریاست نے اپنے خطبہ میں کوئی مسئلہ واضح پیش نہیں کیا بلکہ ٹی آر ایس انتخابی منشور کو پیش کیا۔ گورنر کے خطبہ پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے چیف منسٹر سے حکومت کی پالیسیوں پر واضح اعلان کرنے اور نئی صنعتیں پالیسی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیف منسٹر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس کو پہلے اپنے موقف کو واضح طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔