گورنر نرسمہن کی میعاد آئندہ ماہ ختم

حیدرآباد 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی میعاد 2 مئی کو ختم ہورہی ہے۔ دونوں ریاستوں کے لئے نئے گورنر کے تقرر یا پھر نرسمہن کو ہی توسیع دینے کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ گورنر نرسمہن کی میعاد میں پھر ایک بار توسیع دی جائے گی۔ اُنھوں نے مئی 2010 ء میں متحدہ آندھراپردیش کے گورنر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالی تھی اور پھر ریاست کی تقسیم کے بعد اُنھیں دو ریاستوں کا مشترکہ گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ گورنر چھتیس گڑھ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔