گورنر نرسمہن دہلی روانہ

حیدرآباد 4 مارچ ( این ایس ایس ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن آج دہلی روانہ ہوگئے ۔ ریاست میں صدر راج کے نفاذ کے بعد ان کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہوگیا ہے ۔ امکان ہے کہ وہ دہلی میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ‘ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ‘ یو پی اے کی صدر نشین سونیا گاندھی ‘ وزیر داخلہ مسٹر سشیل کمار شنڈے ‘ وزیر دفاع مسٹر اے کے انٹونی و دوسروں سے ملاقات کرکے ریاست کی تازہ ترین صورتحال سے وقاف کروائیں گے ۔ امکان ہے کہ وہ جمعہ تک دہلی میں رہیں گے ۔ وہ ریاست کے تعلق سے صدر جمہوریہ سے ہدایات حاصل کریں گے ۔