گورنر مدھیہ پردیش کے فرزند مشتبہ حالت میں فوت

لکھنو ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : مدھیہ پردیش کے گورنر رام نریش یادو کے فرزند سیلیش جو کہ کروڑہا روپئے کے ویاپم اسکام میں ماخوذ ہیں ۔ آج اپنے والد کی سرکاری رہائش گاہ میں مشتبہ حالت میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ موت کی حقیقی وجوہات فی الفور بتانا ممکن نہیں ہے ۔ وہ ، مدھیہ پردیش پروفیشنل اکزامنیشن بورڈ یا ویپم اسکام میں اپنا نام منظر عام پر آنے کے بعد سے ذہنی دباؤ میں تھے ۔ ہم سمجھتے ہے کہ ان کی موت کی وجہ یہی ہوسکتی ہے ۔ متوفی کے قریبی دوست اور کانگریس لیڈر ستیہ دیوترپاٹھی نے یہ اطلاع دی ۔ تاہم پولیس نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ گوتم پلی پولیس اسٹیشن کے انچارج ویریندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ ہمیں صرف یہ اطلاع دی گئی ہے کہ 50 سالہ سلیش یادو کی گورنر مدھیہ پردیش رام نریش یادو کی سرکاری رہائش گاہ واقع مال ریونیو علاقہ میں موت ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ کروڑہا روپئے کے اسکام میں سلیش یادو کا نام لیا جارہا تھا ۔ جب کہ یہ اسکام گریڈ ٹی ٹی ٹی ٹیچرس کے لیے 10 امیدواروں کے تقررات سے متعلق تھا ۔ گورنر مدھیہ پردیش کا نام بھی اسکام کے ملزمین میں شامل تھا۔ امراض تنفس کی شکایت پر بھوپال کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ قبل ازیں اسکام کے ایک ملزم نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ سلیش یادو نے امیدواروں کی اعانت کے لیے بھاری رقومات وصول کی تھیں ۔