گورنر سے چیف منسٹر تلنگانہ کی ملاقات دیپاولی کی مبارکبادکی پیشکشی

حیدرآباد30اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)گورنر ای ایس ایل نرسہمن اور ان کی اہلیہ وملا نرسمہن سے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو اور ان کی اہلیہ نے راج بھون میں ملاقات کی اور روشنیوں کے تہوار دیوالی کی مبارکباد پیش کی۔سمجھا جاتا ہے کہ ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر نے آج دیوالی کے موقع پر راج بھون کے دربار ہال میں پرجا دربار کا اہتمام کیا تھا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران کے علاوہ سرکردہ تاجروں اور عوام نے ملاقات کرتے ہوئے گورنر اور ان کی اہلیہ کو دیوالی کی مبارکباد دی۔