گورنر سے چند سابق وزراء کی ملاقات

حیدرآباد 18 مارچ (سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر مسٹر کرن کمار ریڈی کابینہ کے چند سابق وزراء نے آج ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ گورنر سے ملاقات کرنے والے سابق وزراء میں مسرس ڈی ناگیندر، کنا لکشمی نارائنا، وی وسنت کمار وغیرہ شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اِن سابق وزراء نے ریاستی گورنر کے ساتھ مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ راج بھون کے ذرائع نے یہ بات کہی۔