حیدرآباد 10 جون (سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش کے دو سابق سینئر آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو آندھراپردیش و تلنگانہ ریاستوں کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے اڈوائزرس (مشیران) کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست کے سابق سینئر ترین آئی اے ایس عہدیدار مسٹر اے پی وی این شرما اور سابق سینئر ترین پی ایس عہدیدار و سابق ڈی جی پی مسٹر اے کے موہنتی کو مشیران ریاستی گورنر تقرر کئے جانے پر آج ان دونوں ہی عہدیداروں نے راج بھون پہونچ کر ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور مختلف اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔