حیدرآباد۔یکم جون ( سیاست نیوز) صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھراپردیش مسٹر جگن موہن ریڈی 2جون کو راج بھون پہنچ کر گورنر سے ملاقات کریں گے ‘ تلگودیشم ووٹ برائے نوٹ معاملے کے خلاف شکایت کریں گے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی جگن موہن ریڈی پارٹی کے قائدین کے ساتھ گورنر نرسمہن سے ملاقات کریں گے ۔