گورنر سے آج اے پی کانگریس وفد کی ملاقات

حیدرآباد 5 اپریل (آئی این این) آندھراپردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کا ایک وفد بروز پیر گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرنے کی تجویز رکھتا ہے۔ ذرائع کے بموجب یہ وفد گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے آندھراپردیش ریاست کے کسانوں کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کروائے گا۔ صدر پی سی سی این رگھوویرا ریڈی وفد کی قیادت کریں گے جس میں کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا اور ارکان قانون ساز کونسل شامل رہیں گے۔