گورنر سے انٹلیجنس سربراہ کی ملاقات

حیدرآباد۔/4اگسٹ، ( سیاست نیوز) مسٹر شیو دھر ریڈی انٹلیجنس چیف ریاست تلنگانہ نے آج گورنر ای ای سایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیو دھر ریڈی آندھرا پردیش ریاست کے عوامی منتخبہ نمائندوں کے ٹیلی فون ٹیاپنگ کیس میں الزامات کا سامنا کررہے ہیں اور ان حالات میں گورنر سے ان کی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل تصور کی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھرا ریاست کے کئی عوامی نمائندوں کے فون ٹیاپنگ معاملات میں مسٹر شیودھر ریڈی کے علاوہ بعض دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی ملوث بتائے جاتے ہیں اور فون ٹیاپنگ معاملہ پر سپریم کورٹ کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ لہذا ان حالات کے پیش نظر فون ٹیاپنگ معاملہ پر فی الفور رپورٹ روانہ کرنے کی مرکزی ویر داخلہ نے گورنر کو فی الفور جامع رپورٹ مرکزی حکومت کو روانہ کرنے کی سخت ہدایت دی گئی لہذا ان تمام حالات کے پیش نظر فون ٹیاپنگ معاملہ کی تفصیلات کے حصول کیلئے ریاستی انٹلیجنس سربراہ کو گورنر نے راج بھون طلب کرکے مکمل معلومات حاصل کیں۔