نئی دہلی ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو اپنی ریاست کی سکیورٹی صورتحال سے واقف کرایا اور وادی میں لا اینڈ آرڈر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ سرحدی ریاست موجودہ طور پر صدر راج کے تحت ہے۔ 15 منٹ کی میٹنگ میں گورنر نے وزیر داخلہ کو امرناتھ یاترا کیلئے تیاری سے بھی واقف کرایا۔ 46 روز یاترا یکم جولائی کو شروع ہوگی اور 15 اگست کو ختم ہوگی۔