حیدرآباد۔/10ڈسمبر، (سیاست نیوز) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن آج نئی دہلی روانہ ہوگئے جہاں وہ دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش سے متعلق بعض اُمور کے بارے میں مرکز کو واقف کرائیں گے۔ گورنر امکان ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ وہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو آئندہ بلدی انتخابات سے قبل تین حصوں میں تقسیم کرنے ریاستی حکومت کی تجویز کے بارے میں بھی مرکز کو واقف کرائیں گے۔ اس کے علاوہ انٹر میڈیٹ امتحانات پر آندھرا اور تلنگانہ کے مابین جاری تنازعہ اور آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ ای ایس ایل نرسمہن تلنگانہ اور آندھرا پردیش دونوں ریاستوں کے گورنر ہیں اور جی ایچ ایم سی حدود میں جو دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت ہے، لاء اینڈ آرڈر کیلئے انہیں خصوصی اختیارات حاصل ہیں۔
صدر سری لنکا کی تروپتی میں پوجا
تروپتی۔/10ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسے نے آج لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی۔ وہ تقریباً ایک گھنٹہ مندر میں رہے اور مذہبی رسومات میں حصہ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے دورہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سری لنکا میں آئندہ ماہ صدارتی انتخابات ہورہے ہیں اور انہوں نے تیسری میعاد کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوسرے دن یہاں پہنچ کر پوجا کی