گورنر جموں و کشمیر سے مرکزی نمائندہ کی بات چیت

سرینگر۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز کے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر مذاکرات ویشور شرما نے جمعہ کو گورنر ستیہ پال ملک سے یہاں ملاقات کی اور اس ریاست میں سماج کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں سے ایک بات چیت کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ راج بھون کے ایک ترجمان نے کہا کہ شرما نے گورنر سے ان کی اس سرکاری رہائش گاہ میں ملاقات کی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں نے ریاست میں داخلی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ’’ملک اور شرما نے داخلی سلامتی کی صورتحال، نوجوانوں کے کیریئر اور تعلیمی مفادات کے تحفظ و فروغ کے لیے درکار مساعی پر بھی گفت و شنید کی۔