حیدرآباد 21 جون ( پی ٹی آئی ) گورنر آندھرا پردیش و تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن ‘ بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ اور دوسری اہم شخصیتوں نے آج یہاں بین الاقوامی یوگا ڈے تقاریب میں حصہ لیا ۔ نرسمہن نے راج بھون میں یوگا ڈے تقریب میں حصہ لیا اور یوگا کے آسن کئے ۔ اس موقع پر اسکولی بچے موجود تھے ۔ دتاتریہ ‘ بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمن و دوسرے بی جے پی قائدین نے جئے بھارت فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ یوگا ڈے تقریب میں حصہ لیا ۔ یہ تقریب سنجے پارک میں منعقد ہوئی تھی ۔