حیدرآباد۔ 11 جون (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے جو دہلی میں قیام کئے ہوئے ہیں، آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور دونوں ریاستوں میں جاریہ ماہ کے آغاز پر ایم ایل سی نشستوں کیلئے منعقدہ انتخابات کے بعد پیدا حالات اور ان کی وجہ سے ابھر نے والے مسائل کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے دونوں ریاستوں کی صورتِ حال سے وزیراعظم مودی کو واقف کروایا اور ایک تفصیلی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی۔ دہلی کے ذرائع نے مزید بتایا گیا کہ گورنر نرسمہن نے وزیر شہری ترقیات وینکیا نائیڈو سے ملاقات کرکے دونوں ریاستوں میں پائے جانے والے حالات سے واقف کروایا۔