گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی تروپتی مندر میں پوجا

تروملا 22 جون ( این ایس ایس ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے آج اپنی شریک حیات نرملا نرسمہن کے ساتھ تروپتی کے وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی ۔ پوجا کے بعد مندر کے عہدیداروں نے گورنر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے افراد کو پرساد پیش کیا ۔ قبل ازیں گورنر نے مندر کے قریب واع ایک اور مندر میں پوجا کی تھی ۔ مندر کے عہدیداروں نے ان کا وہاں استقبال کیا ۔