گورنر آر بی آئی اور بینک کاروں میں کشیدگی

ممبئی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عملی اعتبار سے زبانی تکرار کا مظاہرہ کرتے ہوئے گورنر آر بی آئی رگھو رام راجن نے آج کہا کہ قرض داروں کیلئے رقم کی لاگت میں کمی نہیں ہوئی ہے ’’بکواس‘‘ ہے۔ ان کے اس تبصرہ پر سخت جوابی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایس بی آئی کے اعلیٰ سطحی بینک کار ارون دھتی بھٹا چاریہ نے کہا کہ ہندوستان میں بین الاقوامی بینکوں سے مختلف انداز میں کامیاب ہوتا ہے۔ چند ہی گھنٹوں کے اندر سرکاری قرضداروں نے تاہم اعلان کیا کہ شرح سود میں 0.15 کی معمولی سی کمی کی گئی ہے۔ کئی ماہ بعد آر بی آئی کی جانب سے شرح سود میں تخفیف کا یہ اولین اقدام ہے۔ گورنر آر بی آئی رگھورام راجن نے بینکوں کی جانب سے سخت تنقید پر کہا کہ شرح سود میں تخفیف قرض داروں کو منتقل کرنا بینکوں کی ذمہ دری ہے اور اس رپ بینک کاروں کو برہم ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ راجن نے جاریہ سال تاحال شرح سود میں تخفیف کا اعلان کیا ہے لیکن کہا کہ آر بی آئی کی تخفیف کو قرضداروں تک منتقل نہیں کیا گیا۔ معیشت کی بہتری کیلئے بینکوں کو چاہئے کہ یہ فائدہ قرضداروں کو منتقل کریں۔