گورنر، چیف منسٹر و دیگر کا اظہار تعزیت

حیدرآباد۔/29 اگسٹ ، ( این ایس ایس) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن، چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ و دیگر نے آج فلمی اداکار و سابق رکن راجیہ سبھا این ہری کرشنا کے سڑک حادثہ میں دیہانت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ وہ غمزدہ ارکان خاندان کے غم میں شریک ہیں۔صدر ریاستی بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن ، سابق مرکزی وزیر بنڈارودتاتریہ ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی سربراہ وائی ایس جگن اور دیگر قائدین نے بھی اظہار تعزیت کیا۔