ودودھرا ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل جیل حکام نے آج گودھرا ٹرین آتشزنی کیس کے ایک ملزم سلیم زردہ کے فرار ہونے کے بعد ہائی الرٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سلیم زردہ پیرول پر رہا ہوا تھا۔ عدالت نے اسے سزائے موت سنائی ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس گودھرا کو لکھے گئے مکتوب میں جیل عہدیدار نے کہا کہ سلیم زردہ کو 15 دن کی پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ اس کی مدت منگل کو ختم ہوگئی لیکن وہ پیرول سے فرار ہوگیا ہے۔ گجرات ہائیکورٹ نے 3 نومبر کو اس کے گھر کی تعمیر کے کام کیلئے پیرول پر رہا کی ہدایت دی تھی۔
پرجاپتی کیس : ملزم آئی پی ایس عہدیدار کی معطلی برخاست
احمدآباد ۔19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے 2001ء بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار وپل اگروال کی معطلی واپس لے لی ہے۔ تلسی رام پرجاپتی فرضی انکاونٹر کیس میں انہیں ملزم قرار دیا گیا تھا۔ گجرات کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پی سی ٹھاکر نے کہا کہ ہم نے وپل اگروال کی معطلی واپس لے لی ہے اور بہت جلد انہیں عہدہ پر بحال کیا جائے گا۔