احمدآباد ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج 2002ء گودھرا ٹرین آتشزنی مقدمہ کے مجرمین کی دائر کردہ اپیلوں کے سیٹ پر سماعت شروع کی۔ ان میں بعض ایسے مجرمین بھی ہیں جنہیں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی ہے۔ 2011ء میں خصوصی عدالت نے 31 افراد کو مجرم قرار دیا تھا جن میں 11 کو سزائے موت سنائی گئی جبکہ مابقی کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی۔ 27 فبروری 2002 ء کو گودھر اسٹیشن کے قریب سابرمتی ایکسپریس کے کوچ نمبر S-6 کو آگ لگائی گئی تھی جس میں 59 مسافرین ہلاک ہوگئے تھے۔ جسٹس اننت دیوے اور جسٹس جی آر ادھونی پر مشتمل بنچ نے ان اپیلوں پر آج سماعت کا آغاز کیا۔