احمد آباد 6 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) گودھرا واقعہ کے ایک سزا یافتہ ملزم کو بھڑوچ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کہا گیا ہے کہ سلیم یوسف زردہ کو 2002 میں کے گودھرا فسادات میں سزا ہوئی تھی اور وہ گذشتہ سال نومبر سے مفرور تھا ۔ اس کو گودھرا ٹرین واقعہ میں سزائے موت سناء گئی تھی ۔ سلیم یوسف کو گذشتہ سال 15 دن کی پیرول منظور ہوئی تھی اور اس دوران وہ فرار ہوگیا ۔ وہ اپنی معیاد ختم ہونے کے بعد ودودرہ سنٹرل جیل کو واپس نہیں ہوا تھا ۔ اسے کل رات دیر گئے آمود تعلقہ پولیس کی ایک ٹیم نے گرفتار کرلیا جب پولیس آمود ۔ بھڑوچ ہائی وے پر چوروں کی تلاش میں مصروف تھی ۔ بھڑوچ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس بپن آہیرے نے یہ بات بتائی انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے کار کی چوریوں کے واقعات اس علاقہ میں بہت زیادہ ہوگئے تھے ۔ مقامی پولیس کو چوروں کی موجودگی کے تعلق سے اطلاع ملی تھی ۔