احمدآباد 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مزید دو افراد کو 2002 ء کے گودھرا ٹرین حادثہ میں سزائے عمر قید سنائی گئی جبکہ 3 افراد کو بری کردیا گیا۔ 59 کارسیوک گودھرا ٹرین آتشزنی میں 27 فروری 2002 ء کو ہلاک ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں تاریخ کے بدترین فرقہ وارانہ فسادات کا گجرات میں آغاز ہوا تھا جس میں تقریباً ایک ہزار افراد کو ہلاک کردیا گیا جن میں سے بیشتر اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتے تھے۔ اسپیشل جج ایچ سی وورا نے فاروق بھانا اور عمران شیرو کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ استغاثہ نے سازش میں اُن کے کردار کو ثابت کردیا اور کہاکہ یہ لوگ سابرمتی اکسپریس کے دو ڈبوں کو نذرآتش کرنے کے مجرم ہیں۔ عدالت نے دیگر تین ملزمین کو جن کی شناخت حسین، قاسم اور فاروق بھاٹیہ کو بری کردیا۔ اِن 5 افراد کو 2015-16 ء کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا اور ایک خصوصی عدالت سابرمتی سنٹرل جیل میں مقدمہ کی سماعت کے لئے قائم کی گئی تھی۔