حیدرآباد 27 جون ( پی ٹی آئی ) گوداوری پشکرم کے پیش نظر اے پی پولیس نے آج کہا کہ اس نے پشکرم کے تمام مقامات پر سخت سکیوریٹی انتظامات کئے ہیںاور فضائی نگرانی کے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ 12 روزہ گوداوری پشکرم کا دریائے گوداوری کے کنارے 14 تا 25 جولائی انعقاد عمل میں آئیگا ۔ اس مدت کے دوران تین تا چار کروڑ افراد کے اس میں حصہ لینے کی امید ہے ۔ گوداوری پشکرم کے مقامات راجمنڈری ‘ کوور ‘ دیوی پٹنم اور کناورم ہیں جو مشرقی و مغربی گوداوری اضلاع میں ہیں۔ پولیس نے یہاں سخت سکیوریٹی انتظامات کئے ہیں۔