گوجر طبقہ کیلئے ملازمتوں کے خصوصی پیاکیج کامطالبہ

جموں ۔ 2 ۔ جولائی( سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ گوجر مہا سبھا (BGM) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ توقعات وابستہ ہیں کہ موصوف گوجر اور بکیروال طبقہ کے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے خصوصی پیاکیج کے اعلان کے علاوہ ریاست کی سیکوریٹی فورسس میں ان کی بھرتی کی راہ بھی ہموار کریں گے ۔انہوں نے وزیراعظم سے یہی مطالبہ کیا ۔ بی جی ایم کے ریاستی صدر اشفاق الرحمن پوسوال نے اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ وہ گوجر بکیروال نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے خصوصی پیاکیج اور جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسس میں خصوصی بھرتی کا مطالبہ بھی کرتے ہیں ۔

سفارت کار پر حملہ کیس: ملزم جج کی تبدیلی کا خواہاں
نئی دہلی ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سفارت کار پر حملے کا ایک ملزم سید محمد کاظمی نے آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر اس کیس کی دیگر عدالت کو منتقلی کی درخواست کی ہے کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ فی الحالجس عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے وہاں کے جج مبینہ طور پر جانبدار ہیں اور اس کے خلاف متعصبانہ فیصلہ کرسکتے ہیں ۔